حفاظ، اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اسکالرشپ کیسے حاصل کریں؟ کے ضمن میں سمینار کا انعقاد
بیدر:29/ستمبر (اے ایس ایم) کرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف و شاہین ادارہ جات بیدرکے اشتراک سے حفاظ کرام علماء‘مدارس کے ذمہ داران‘سماجی خدمت گار اوراکیڈمک انٹنسیو کیر یونٹ(اے آئی سی یو) و حفظ القُرآن پلس کے ضمن میں تفصیلی معلومات کے علاوہ مراکز قائم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اور کل ہند سطح پر حفاظ کرام‘ علماء کرام کو جماعت دہم تا اعلی تعلیم یعنی گیارہویں‘ بارہویں‘انجینئرنگ‘ڈپلومہ‘بی.اے‘بی.ایس سی‘ بی. کام‘ ایم. اے‘ ایم.ایس سی‘ایم.کام‘بی.ایڈ‘بی یو ایم ایس‘ بی ایچ ایم ایس‘بی اے ایم ایس‘ نرسنگ‘ پیرا میڈیکل‘فارمیسی‘یو پی ایس سی اور دیگر کورسس کے حصول کیلئے اسکالرشپ کیسے حاصل کریں؟ کے ضمن میں بروز جمعرات مورخہ30ستمبر2021ء بوقت سہ پہر3:30بجے آن لائن راست سمینار کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔
اس سمینار میں ماہرین سید تنویر احمد بنگلورو‘ ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر‘محمد یوسف چیف ایکزیکٹیو آفیسر کرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف‘اور مجیب اُللہ ظفاری اسپیشل آفیسرکرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف کا تفصیلی خطاب ہوگا۔ آپ تمام سے گذارش کی جاتی ہے کہ آن لائن سمینار میں شریک ہونے کیلئے اس لنک Youtube.com/shaheengroupofinstitutions پرجا ئیں۔