دہلی ہائی کورٹ نے جنترمنتر پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز نعرے بازی کے معاملہ میں گرفتار شدہ کلیدی ملزم پریت سنگھ کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ پریت سنگھ اگست میں ہونے والے اس احتجاج کے منتظمین میں سے ایک تھا جس میں مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا گیا تھا۔