کرناٹک میں ایندھن قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج، تانگا چلاکر اسمبلی پہنچے پارٹی لیڈران
بیدر/بنگلورو: 24/ستمبر (وائی آر) کرناٹک میں بڑھتی اندھن قیمتوں کے خلاف احتجاج درج کراتے ہوئے کانگریس پارٹی کے لیڈران نے تانگا چلایا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی۔ احتجاج میں شامل قائد حزب اختلاف سدھارمیا، ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار دگیر پارٹ کے ارکان اسمبلی کے ساتھ تانگے کے ذریعے ہی اسمبلی پہنچے۔
پٹرول، ڈیزل اور ایندھن کی قیمت میں ہورہے اضافہ کے پیش نظرکانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی اور اراکین قانون سازکونسل آج جمعہ کو ٹانگہ پربیٹھ کر ودھان سودھا پہنچے اور بی جے پی کی ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی جانب سے کی جارہی مہنگائی کے خلاف اس طرح اپنااحتجاج درج کرایا۔جس میں بید رضلع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی ایشور کھنڈرے کارگذار صدر کے پی سی سی، مسٹر رحیم خان رکن اسمبلی اور رکن قانون سازکونسل مسٹراروند کمارارلی وغیرہ موجودتھے۔
ایم ایل سی اروندکمارارلی کے ذرائع کے بموجب اسمبلی سیشن کے پہلے دن بیل گاڑی میں بیٹھ کر کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی اور کونسل ودھان سودھا پہنچے تھے۔ درمیان میں سائیکل پر ودھان سودھا پہنچے۔ آج جمعہ کو سیشن کے آخری دن کانگریس پارٹی نے اپنے فیصلہ کے تحت ٹانگہ پر اسمبلی اور کونسل جانا طئے کیا۔
یہ علامتی احتجاج اس بات کا تھاکہ پٹرول اور ڈیزل کی مہنگائی کے اسمبلی اور کونسل آنے سے ہم عوامی نمائندے معذورہیں۔اور مہنگائی کے پیش نظرعوام کا در د سمجھتے ہیں۔ ریاستی اور مرکزی حکومت اس مہنگائی کوفوری ختم کرے۔ کونسل میں کانگریس پارٹی کے چیف وہپ مسٹر ایم نارائن سوامی نے آج کے اس احتجاج میں شریک رہ کر کے پی سی سی دفتر سے ٹانگہ چلایا۔ان کے بازو بیدر کے رکن قانون سازکونسل اروندکمارارلی ٹانگہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔
پارٹی کے سبھی عہدیداراور احتجاج میں شامل افراد نے بی جے پی کی ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے قریب 45منٹ بعد ودھان سودھا پہنچے۔ اس احتجاج کی قیادت کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار اور اپوزیشن لیڈر سدرامیانے کی۔ کے پی سی سی کارگذار صدور سلیم احمد اور ایشور کھنڈرے کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر عہدیداراور عوامی نمائندے کے جے جارج، اجے سنگھ، ایس آرپاٹل اور رحیم خان، محترمہ وینا، اچچیا، آرپرسن کمار وغیرہ موجودتھے۔