بیدر، چٹگوپہ اور ہمناآباد میں بارش
بیدر: 24/ستمبر (وائی آر) محمد ابرارالدین کے مطابق کل ڈھائی بجے شب سے صبح 10:30بجے تک بیدر مستقرپر 26.8 یم یم بارش ہوچکی ہے۔ اسی طرح ہمناآباد مستقر پر 23.8یم یم، ہلی کھیڑ میں 5.4یم یم اور دبلگنڈی میں کوئی بارش نہیں ہوئی۔ اسی طرح چٹگوپہ تعلقہ کے پانچ مقامات پر بارش کی پیمائش کچھ اس طرح رہی۔ نرنہ 5.6یم یم، بیمل کھیڑا 10.2یم یم، منااکھیلی 15.2یم یم، چٹگوپہ مستقر16یم یم اور چانگلیر 19یم یم۔