ضلع بیدر سے

بیدر سہکار شکر کارخانہ کے انتخابات میں سبھاش کلور صدر اور ڈاکٹر شلیندر بیلداڑے نائب صدر منتخب

ہمناآباد:21/اپریل (ایس آر) ہیلی کھیڑ (بی) میں موجود بیدر سہکار شکر کارخانہ کے صدر اور نائب صدر کے انتخابات ہمناآباد تحصلیدار جئے شری کی نگرانی میں منعقد ہوئے، صدر کے عہدے کے لئیے سابق رکن اسمبلی سبھاش کلور نے پرچہ نامزدگی داخل کیا اور نائب صدر کے عہدے کے لئیے ڈاکٹر شلیند ر بیلداڑے نے پر چہ نامزدگی داخل کیا،وقت مقررہ کے دوران کسی اور اُمیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا وقت بیت جانے کے بعد الیکشن آفیسر نے دونوں اُمیدواروں کے کاغذات کی جانچ کی اور دونوں اُمیدواروں کو بلا مقابلہ فاتح قرار دیا۔

صدر اور نائب صدر منتخب ہونے پر انکے حامیوں نے زبردست آتشبازی کی اور صدر اور نائب صدر کی کثرت سے گُلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے انکو مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر نو منتخب صدر سبھاش کلور نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے آنیوالے گنّا کٹوائی کے موسم میں فیکٹری کو شروع کرے کے اقدامات کیے جائیں گیں اور وزیر اعلی ایڈی یو رپا کے پاس ایک وفد لے جا کر فیکٹری کو زائد مالی امداد فراہم کرنے کی گذارش کی جائے گی۔

اس موقع پر بی جے پی کے ضلعی صدر شیوانند منٹھالکر، بی ڈی اے کے چیرمین بابو والی،فیکٹری ڈائریکٹرس وشواناتھ پاٹل ماڑگوڑ،ملکاآرجن پاٹل چٹگوپہ،رکن بلدیہ رمیش کلور،تعلقہ پنچایت ممبر ناگیش کلور،بابو ٹائیگر دلت قائد کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!