بہوجن سماج پارٹی بیدر شمال کے صدر اور دیگر عہدیداران کی نامزدگی
بیدر۔:22/ستمبر (وائی آر) بیدر شہر کے ایک ہوٹل میں بہوجن سماج پارٹی کے ضلع سطح قائدین کااجلاس منعقد ہواجس میں پارٹی کے ریاستی سکریڑی انکش گوکھلے، دتو سوریہ ونشی، اور ضلع انچارج سنچالک سوامی داس کیمپے نور، ضلع صدر ایم ڈی جمیل خان اور ضلع سمیتی کے عہدیداران موجودتھے۔ درج ذیل افراد کو بیدر شمال کے عہدیدارنامزد کیاگیا۔ الطاف قریشی سنچالک، ڈاکٹر جامیس صدر، راجکمار ڈونگرے نائب صدر، شیخ محبوب نائب صدر، نوین الاپورے جنرل سکریڑی،کے علاوہ سکریڑیز میں ریگن رائے، راجکمار نتھ نیل، ناگناتھ ڈونے، وجے کمار ہارورگیری، ناگناتھ جنواڑہ، ولسن کڈتے نور شامل ہیں جبکہ خازن کی حیثیت سے سداروڈھ ہڑپد اپنے فرائض نبھائیں گے۔