بیدرضلع بیدر سے

وزڈم پی یو کالج بیدرکے طالب علم نے CET امتحان میں 275 اسٹیٹ رینک حاصل کیا

بیدر: 22/ ستمبر(پی آر) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج کی اطلاع کے مطابق 21-2020-CET کے نتائج شانداررہے۔ طالب علم سید ریان حسینی ولد سید فاروق حسینی نے میڈیکل اسٹریم میں i Vet. Scاور BNYS میں 275اسٹیٹ رینک حاصل کیا، جبکہ حمیراء کشف بنت محمد نصیر نے Vet.Sci میں 1094رینک نیز بیالوجی میں 60/ 59 نشانات حاصل کیا، فضیل اسلم ولد انیس اسلم نے Vet. Sci میں 3444رینک، عفت بیگم بنت عبد الحمید نے Vet.Sci میں 5654رینک، مہک فاطمہ بنت محمد فصیح الدین نے Vet.Sci میں 6855 رینک، محمد آصف قریشی ولد محمد قیوم قریشی نے Vet.Sciمیں 7484رینک اور خواجہ معین الدین قریشی ولد عبد القیوم قریشی نے Vet.Sciمیں 9019رینک حاصل کیا ہے۔

اس طرح اس سال میڈیکل اسٹریم میں 30 سے زائد طلباء، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل کورسس میں 200سے زائد طلباء گورنمنٹ فری سیٹس حاصل کریں گے۔ محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم پی یو کالج و نیٹ اکیڈیمی نے اس موقع پر 1 کروڑ اسکالرشپ نیٹ ریپیٹر بیاچ کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ NEET میں 425 نشانات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ہاسٹل کے ساتھ فری نیٹ کوچنگ دی جائے گی۔400 نشانات حاصل کرنے والے طلباء کو 75%کوچنگ فیس میں رعایت دی جائے گی۔ اور 375نشانات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو %50 کوچنگ فیس میں رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے طلباء، اولیاء طلباء اور اسٹاف کو مبارک باد پیش کی۔ محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری وزڈم ادارہ جات نے سید ریان حسینی کی شال پوشی و گل پوشی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سید ریان حسینی اور ان کے والد سید فاروق حسینی نے اس کامیابی کو محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات کی منصوبہ بندی اور اساتذہ کی سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ اس موقع پر سید علی مینیجر وزڈم پی یو کالج بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!