بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان وارڈ نمبر 7 میں مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

بسواکلیان: 22/ستمبر ( ایم این) گورنمنٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور بلدیہ کونسلر وارڈ نمبر 7 کے اشتراک سے مفت ہیلتھ کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ صحت کے مسائل، خاص طور سے جلدی بیماری، دانتوں کی بیماری, جنرل بیماریوں کے علاوہ بی پی و شوگر کے بیماریوں کے لیے مفت تشخیص کی گئی۔

250 سے زائد لوگوں میں خاص طور سے ملّت کے خواتین کی کثیر تعداد  نے  ڈاکٹر سے رجوع ہوئے اور اپنے مسائل کو بتا کر علاج سے مستفید ہوئے۔ بسواکلیان سرکاری دواخانہ کے  ڈاکٹر دیپک جادہو، ڈاکٹر سویتی صاحبہ اور ڈاکٹردیپککے علاوہ نرس اور آشا ورکر خواتین نے بہت ہی اچھے انداز میں مریضوں کی خدمت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

اس موقع پر سرکاری دواخانے کے مفت دوائیاں بھی دی گئیں، کیمپ کے آغاز سے قبل مدرسہ رحیمیہ کے مولانا عبد السلام قاسمی نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کو اپنی صحت کی فکر کرتے ہوئے غیر ضروری چیزوں کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے, خاص طور سے سگریٹ نوشی، گٹکا اور  شراب جیسی حرام چیزوں سے بچیں۔

اس موقع پر مرسی سوسائٹی کے ممبران کی مریضوں کے ساتھ  قابل ستائش خدمات  رہی۔ بسوا کلیان بلدیہ کے اسی وارڈ میں گزشتہ کویڈ بیماری کے کورونا ٹیسٹ  کیمپ ویکسینیشن انجکشن کیمپ اور مستحق عوام کے لیے وظیفہ پینشن اور معذور افراد کے لیے بیداری کیمپ بھی ہوئے ہیں۔ بلا مذہب و ملت سینکڑوں افراد نے استفادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!