تمل ناڈو میں سماج کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو SDPI کی جانب سے ایوارڈ
چنئی: 21/ستمبر (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) تمل ناڈو شاخہ کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں سے ریاست میں سماج کے مختلف شعبہ جات میں عوام کی نمایاں خدمات انجام دینے والے بہترین شخصیات کا انتخاب کرکے ان کو ایوارڈ دیکر ان کی عزت اور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ سال 2021کیلئے بہترین شخصیات کیلئے ایوارڈ تقریب گزشتہ 18ستمبر2021 کو چنئی کے براڈوے روڈ پر واقع حیات محل میں منعقد ہوئی۔
ایس ڈی پی آئی ریاستی نائب صدر امجد پاشاہ کی صدارت میں ہوئی اس تقریب میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی مبارک، مہمان خصوصی کے طور پر ہائی کورٹ کے سابق جج ایم اکبر علی، کانگریس اسمبلی کمیٹی کے چیئرمین سیلواپیرونداگئی،ایم ایل اے، پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد شیخ انصاری، نککیرن کے مدیر گوپال نے شرکت کرکے خصوصی تقریر کی۔
تقریب میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹریان نظام محی الدین، اے ایس عمر فاروق، ریاستی سکریٹریان رتھنم، اڈوکیٹ صفیہ نظام الدین، ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اے کے کریم، ذوالفقار علی، شفیق احمد، اڈوکیٹ راجہ محمد، ڈاکٹر شیخ میران، بشیر سلطان، ٹریڈ ونگ کے ریاستی صدر محی الدین،ایس ڈی ٹی یو ریاستی صدر جے محمد آزاد اور چنئی ضلعی عہدیداران اسماعیل، حسین، رشید، سینی محمد، سلیم،بلال شریک رہے۔
اس تقریب میں مندرجہ ذیل شخصیات کو ایس ڈی پی آئی کے سال 2021کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1)۔ قائد ملت ایوارڈ۔ ابن سعود صاحب، چیئرمین، آل انڈیا ملی کونسل
2)۔ ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ۔ ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر کرسٹو داس گاندھی
3)۔ تنتائی پریار ایوارڈ۔ مرحوم فادر اسٹین سوامی
4)۔ کامراج ایوارڈ۔ اگرم ایجوکیشنل فاؤنڈیشن
5)۔ کوی کو ایوارڈ۔ جے ایم کے عربک کالج پروفیسر مولانا مولوی شرف الدین مصباحی
6)۔ پلنی بابا ایوارڈ۔ تنتائی پریار دراوڑ کژگھم کے جنرل سکریٹری کووائی کے راما کرشنن
7)۔ نم آژوار ایوارڈ۔ قدرتی کاشتکار ایس قادر میران
8)۔ مدر ٹریسا ایوارڈ۔ ڈاکٹر انورتھنا کو پیش کیا گیا۔
تقریب کے اختتام میں ریاستی سکریٹری رتھنم اناچی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔