بگدل گرام پنچایت کے نومنتخب ممبران کے لیے تہنیتی تقریب
بیدر: 2/جنوری (اے این این) محمد انضمام الدین حال مقیم قطر کی اطلاع کے مطابق بگدل گرام پنچایت انتخابات میں منتخب ہونے والے امیدواروں کے لیے ایک تہنیتی تقریب محمد عظیم الدین، محمد نعیم الدین اورمحمد قیوم الدین سودا گر کے مکان پر منعقد کی گئی۔ جس میں وارڈ نمبر 1 سے کامیاب محمد عبدالسمیع پٹیل، وارڈ نمبر 2 سے عبداللطیف سوداگر وارڈ نمبر3 سے محمد ضمیر احمد، وارڈ نمبر نمبر4 سے خواجہ معین الدین وارڈ نمبر5 سے دھنراج پوشیٹی وارڈ نمبر6 سے شیو کمار اورسریش سابق چیئرمین کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب میں مذکورہ بالا تمام افراد کی گل پوشی کی گئی۔
اس موقعہ پر محمد معین الدین امیر مقامی جماعتِ اسلامی ہند بگدل، محمد محبوب علی بودگی، عمر خان صاحب بیدر، محمد خالق صدر صاحب و دیگر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریکِ تقریب رہے۔ شرکاء تقریب نے بگدل گرام پنچایت انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناوٴ ں کا اظہار کیا، بلخصوص محمد نعیم الدین سوداگر نے نو منتخب ممبران سے گاؤں کی ترقی اور پنچایت میں متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے خدمت کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ اس موقع پر بہترین دعوتِ طعام کا نظم بھی کیا گیا تھا۔ اس خصوصی تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانان اور منتخب ممبران کا محمد نعیم الدین سوداگر نے شکریہ ادا کیا۔