انتقال پُرملال

بیدر: انتقال پُر ملال

بیدر:15/ستمبر (وائی آر) عبدالحکیم ولد عبدالعزیز ڈرائیورعمر(55سال) ساکن جبار کالونی بیدر کا مختصرعلالت کے بعد انتقال پُر ملال ہوا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد شمسیہ میں ادا کی گئی اور تدفین عقب قبرستان حضرت ملتانی بادشاہ ؒ بیدرمیں عمل میں آئی۔

مرحوم عبدالحکیم دراصل جناب محمد جاوید صاحب ملتانی کالونی کلاس ون کنٹرایکٹر، اورمحمد خالد انمول ریسٹورنٹ کے بہنوئی ہوتے ہیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزنداور ایک دختر شامل ہیں۔

محمد شجاع الدین کی اطلاع کے بموجب مرحوم کے فاتحہ سہ یوم بروز جمعرت بعد نماز ظہر تا عصر مسجد حمیدیہ جبار کالونی بیدر میں مقرر ہیں،شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!