ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد میں انجنئیرس ڈے کا انعقاد

ہمناآباد: 15/ستمبر (ایس آر) ہمناآباد میں سر ایم ویشو یشواریاء کے یوم پیدائیش کے موقع پر انجنیئرس اسوسی ایشن کی جانب سے انجنئیرس ڈے کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کا آغاز شردھانجلی سے کیا گیا ہمناآباد کے ایک انجنئیر شانت کمارناٹیکر جن کا کچھ دنوں پہلے دیہانت ہوگیا تھا ان کی یادمیں 2منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے ان کو شردھانجلی پیش کی گئی۔

اس موقع پر اسوسی ایشن کے سیکریٹری شیوانند منٹھالکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے پچھلے 20 سالوں سے ہمناآباد میں انجنئیرس ڈے منایا جارہا ہے بیدر ضلع میں اس کی شروعات ہمناآباد سے کی گئی ہے۔ کورونا وباء کے چلتے پچھلے سال اس دن کو نہیں منایا گیا تھا مگر رواں سال عالیشان پیمانہ پر منایا جارہاہے۔ انہوں نے سبھی حاضرین مجلس کو انجنئیرس ڈے کی مبارکباد پیش کی۔

سبھاش گنگااسو سی ایشن کے نائب صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہمناآباد میں نور ڈھابہ کے عقبی حصہ میں ایک نیا لے آوٹ قائم کیا جارہا ہے جہاں پر ایک پلاٹ اپنی جانب سے اسوسی ایشن کو دینے کا اعلان کیا اور اُمید ظاہر کی کے آنیوالے دنوں میں یہاں پر انجنئیرس ڈے منایا جائے گا۔ راجوری اسٹیل کمپنی کے انجنئیرسلیم شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کے شیواجی مہاراج ایک انجنئیر نہیں تھے پھر بھی اس کے باوجود انہوں نے عالیشان قلعوں کی تعمیر کروائی۔ راجوری اسٹیل کمپنی کی جانب سے بہت جلد ایک انجننئیرس کلب قائم کیا جارہا ہے جہاں پر ملک بھر کے انجنئیرس کو جمع کیا جائے گا۔

اس خصوصی موقع پر شعبہ تعمیرات سے تعلق رکنھے والے تمام مزدروں کی شالپوشی وگُلپوشی کرتے ہوئے ان کو تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر ششی دھر پاٹل، سی کے،پاٹل، وجئے کمار رودنور، سید خواجہ علی، عبدالفہیم، عبدالندیم، عبدالناصر کے علاوہ دیگر انجنئیرس موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!