ہمناآباد بلدیہ کی لاپرواہی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا
ہمناآباد: 15/ستمبر(ایس آر) ہمناآباد بلدیہ کی لاپروہی کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے،تفصیلات کے بموجب ہمناآباد کے وارڈ نمبر 19ترکاری ہراج مارکیٹ کے راستہ پر بنی ہوئی نالی بھر چکی ہے اس کی صفائی نہ ہونے کے باعث پچھلے کئی دنوں سے اس نالی کا گندہ پانی ہراج مارکیٹ میں داخل ہو رہا ہے یہاں پر کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کے گندا پانی پھیلنے کی وجہہ سے یہاں پر آنے جانے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ مارکیٹ ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی رہائش گاہ سے صرف چند قدم کے فاصلہ پر ہے اس کے باوجود اس نالی کی صفائی کے کام کو انجام نہیں دیا جارہا ہے بلدی عہدیداران کی لاپرواہی کو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ شائد ان کو رکن اسمبلی کا بھی خوف نہیں ہے۔
اس کے علاوہ ہمناآباد میں پچھلے دنوں ہوئی زبردست بارش کے باعث آئی بی تا کے ای بی سڑک پر معتدد جگہوں پر گہرکھڈے بن چکے ہیں جن کی وجہہ سے کئی حادثات رونما ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ ہمناآباد کے امبیڈکر چوک پر بارش کی وجہہ سے سڑک کے درمیان ایک کھڈا بن چکاہے اور یہ سڑک ہمناآباد کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک سڑک ہے یہاں سے ہر دن سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں گذرتی ہیں اس کھڈے کی وجہہ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ہر دن اس سڑک پر سے کئی اراکین بلدیہ اور بلدی عہدیدارن گذرتے ہیں مگر اس سنگین مسئلہ کی جانب ان کی کوئی توجہ نہیں جاتی ہے ان کی یہ مجرمانہ خاموشی عوام کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہمناآباد بلدیہ میں ترقیاتی کام کو انجام دینے کے لئے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے ہر سال حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمات کے تحت ہمناآباد بلدیہ کو کروڑوں روپیوں کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اس کے علاوہ کلیان کرناٹک بورڈ سے بھی کروڑوں روپیوں کی مدد فراہم کی جاتی ہے۔
ہمناآباد بلدیہ میں معتدد عہدے مخلوعہ ہیں جن میں چیف آفیسر،جو نئیر انجنئیر،سنئیر ہیلتھ انسپکٹر، ریونیوانسپکٹر، ریونیو آفیسر، اکاؤنٹینٹ، بل کلکٹر کے علاوہ کئی صفائی کے ملازمین کے عہدے مخلوعہ ہیں جن کو پُر کیا جانا ہے۔ مذکورہ تمام عہدے مخلوعہ رہنے کے باعث ہمناآباد بلدیہ کی کارکردگی شدید متاثر ہورہی ہے اور کروڑوں روپیوں کے ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں۔