ضلع بیدر سےہمناآباد

محمد تحسین احمد ناگوری BJP اقلیتی مورچہ کے ضلعی سیکریٹری نامزد

ہمناآباد: 15/ستمبر (ایس آر) بیدر ضلع کے اقلیتی مورچہ کے صدرمحمد صلاح الدین نے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے اقلیتی مورچہ کے عہدوں پر کارکنان کو نامزد کیا ہے۔ سیکریٹری کی حیثیت سے محمد تحسین احمد ناگوری چٹگوپہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ سیکریٹری نامزد ہونے پر محمد تحسین احمد ناگوری نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی صدر شیوانند منٹھالکر، اقلیتی مورچہ کے ضلعی صدر محمد صلاح الدین اور بزرگ لیڈر سبھاش کلور کا اظہار تشکر کیا۔

محمد تحسین احمد ناگوری نے کہا کے پارٹی نے ان پر جو ذمہ داری عائد کی ہے وہ اس کو بخوبی نبھائیں گے اور حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح وبہودی کے لئیے جو اسکیمات جاری کیے جاتے ہیں اس کا فائدہ پہچانے کی ہر ممکنہ کو شش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!