علماء وحفاظ کیلئے جمیعت علماء بیدر کا ٹیلرنگ تربیتی مرکز
بیدر: 15/ستمبر (وائی آر) مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سکریڑی جمعیت علماء بیدر کے بموجب جمعیت علماء بیدرکی جانب سے ایچ کے جی این اپارٹمنٹ، باورچی گلی بیدر میں علماء وحفاظ کے لئے ٹیلرنگ تربیتی مرکزکاافتتاح مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے کہاکہ جمعیت علماء بیدر کی جانب سے خواتین وطالبات کے لئے پہلے ہی سے ایک ٹیلرنگ سنٹر چلتا ہے، مزید ایک ٹیلرنگ سنٹر علماء وحفاظ کے لئے وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے کھولا گیا ہے۔علماء وحفاظ اپنے فارغ اوقات میں اس ہنر سے آراستہ ہوکر اپنے معاش کومزید مستحکم کرسکتے ہیں۔
ٹیلرنگ کی تربیت دینے کے لئے بیدر کے مشہور ٹیلر حافظ محمدعارف (عفان ٹیلر)اورحافظ محمدذاکر (امام مسجد ملتانی)کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ تین ماہ کا کورس ہوگا، کورس کی تکمیل پرسند دی جائے گی۔
علماء وحفاظ سے گذارش ہے کہ وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،اس سنٹر کے انچارج مولانا محمدعبدالقدیرصاحب فون نمبر8296403877سے رابطہ فرماکرمزیدتفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔