چٹگوپہ میں جمعیت علماء بیدر کا ایک روزہ ضلعی تربیتی اجلاس، اکابر علماء کا خطاب
ضلع بھر کے خدام کی کثیر تعداد میں شرکت، تلنگانہ ومہاراشٹرا کے اکابر علماء کے بیانات
بیدر: 10/ستمبر(اے ایس ایم) جمعیت علماء بیدرکا ایک روزہ تربیتی اجلاس جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ میں منعقد کیاگیا۔ جسمیں ضلع کے تمام تعلقہ جات اور شہر بیدر سے سینکڑوں خدام جمعیت ووابستگان جمعیت نے شرکت کی۔ مولانا محمد عبدالقوی شیخ الحدیث وناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد وصدر سٹی جمعیت علماء گریٹرحیدرآباد، مولانا حافظ ندیم صدیقی صاحب صدرجمعیت علماء ریاست مہاراشٹراور محترم حافظ پیرخلیق احمدصابرمدظلہْ جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ریاست تلنگانہ وآندھرا، کرائم ایڈوکیٹ جناب پٹھان تہور خان لیگل سیکریٹری جمعیت علماء ریاست مہاراشٹر، مولانا محمدعبدالصبورقاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع سنگاریڈی مہمان خصوصی تھے۔
اس اجلاس کی نگرانی مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر نے کی، تمام مہمان علماء کرام نے جمعیت علماء ہند کی تاریخ اور ملک بھرمیں اس کی لامتناہی خدمات اور اسکا طریقہ کار، ملک کے موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داریاں، ملک میں مسلمانوں کے ایمان کی بقاء کا انحصارجماعت، جمعیت اور مدارس میں ہے، جیسے حساس موضوعات پر سیرطلب گفتگو کی اور شرکاء کوتا دم آخران تینوں سے وابستہ رہنے کی تلقین کی۔
اجلاس کا آغاز مفتی عبدالواجد قاسمی خازن جمعیت علماء چٹگوپہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،مشہور نعت خواں محمداحمد ساگربودھن، حافظ محمدمجاہد بسواکلیان نے بارگاہ رسالتﷺ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا، مولانا خورشید احمدقاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء چٹگوپہ نے استقبالیہ کلمات ادا کئے، جمعیت علماء چٹگوپہ یونٹ کے تمام ذمہ داران نے مثالی مہمان نوازی فرمائی اور اجلاس کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لئے بھرپورتعاون کیا۔
مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بیدر نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مولانا محمدتوفیق حسین قاسمی صدر جمعیت علماء چٹگوپہ نے تمام شرکاء ومعاونین اور منتظمین کا تہدل سے شکریہ ادا کیا، آخرمیں مولانا محمدعبدالقوی صاحب کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔