ریاستوں سےمہاراشٹرا

تمام اسکولس اور کالجز کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے، ایس آئی او کا مطالبہ

ناگپور: 10/ستمبر (پی آر) شعیب عاصم میڈیا انچارج ،ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ، مہاراشٹر نارتھ نے جمعرات کو کالج اور اسکول دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ، جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے بند ہیں۔

طلباء نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ان طلباء کی فیس میں رعایت دیں جو وبائی امراض اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ایس آئی اونے تمام طلباء، اساتذہ اور عملےکے لیے بڑے تعلیمی نقصان اور ویکسینیشن کے علاج معالجے کے لیے ایک خصوصی معاشی پیکیج کا بھی مطالبہ کیا۔

ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ کی مختلف یونٹس نے تعلقہ اور ضلعی جگہوں پر کلیکٹرز، تعلیمی افسران اور وی سی کو فزیکل کلاسز دوبارہ شروع کرنے کے لیے میمورینڈم دیئے۔ تنظیم تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے اور طلباء کو تعلیم نے جاری رکھنے کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے کے مانگ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!