جرائم و حادثاتفلمی وتفریحی

ریا چکرورتی نے سارہ علی خان پر لگایا بڑا الزام

ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ریا چکرورتی سے این سی پی کے ذریعہ ہوئی پوچھ تاچھ کے بعد اب ڈرگ اینگل کی جانچ میں 25 اہم بالی ووڈ ہستیوں کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اس وقت 14 دنوں کی عدالتی حراست میں ہیں اور این سی بی (نارکوٹکس کنٹرول بیورو) ان سے ڈرگس کنکشن کے بارے میں لگاتار پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ریا نے اس تعلق سے بالی ووڈ کی کئی مشہور اداکاراؤں کا نام لیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کا بھی ڈرگس کنکشن ہے۔

ہندی نیوز پورٹل ‘نیوز 18’ پر شائع ایک خبر کے مطابق ریا نے جن ناموں کا انکشاف کیا ہے ان میں دو بڑی اداکاراؤں سمیت ایک فیشن ڈیزائنر کا نام بھی شامل ہے۔ ان میں سے ایک کو مشہور و معروف اداکار کا دوست بتایا جا رہا ہے۔ جہاں تک ریا کے ذریعہ بتائے گئے شہرت یافتہ اداکاراؤں کے نام کا سوال ہے، تو ان میں ایک سارہ علی خان ہیں اور دوسری کا نام ہے رکل پریت سنگھ۔ این سی بی کی پوچھ تاچھ کے دوران ریا چکرورتی نے ان دونوں کا نام لیا اور کہا کہ ان کا کنکشن بھی ڈرگس سے ہے۔

جہاں تک فیشن ڈیزائنر کے نام کا سوال ہے، تو اس سلسلے میں ابھی تک کچھ وضاحت نہیں ہو سکی ہے۔ لیکن این سی بی نے ان تینوں کو ہی جانچ کے دائرے میں رکھا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران ریا نے قبول کیا ہے کہ انھوں نے دو اداکاراؤں و ڈیزائنر کے ہمراہ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ڈرگس لی ہے۔ ساتھ ہی ریا چکرورتی نے ایجنسی کو یہ بھی بتایا کہ بالی ووڈ کے 80 فیصد سلیبرٹی ڈرگس استعمال کرتے ہیں۔

ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ این سی پی کے ذریعہ ڈرگ اینگل کی جانچ میں 25 اہم بالی ووڈ ہستیوں کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ این سی بی کو دیئے گئے اپنے بیان میں ریا نے سوشانت کے لیے ڈرگس کی خرید میں اپنے کردار کا اعتراف کیا ہے اور ساتھ ہی پیسے کے لین دین کو سنبھالنے کی بات بھی قبول کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!