بیدرضلع بیدر سے

سماجی کارکن نوازخان کو تہنیت

بیدر: 7ستمبر (وائی آر) وارڈ نمبر32سے جنتادل (یس) کی امیدوار محترمہ روحینہ یاسمین کی کامیابی پر ان کے شوہر نواز خان سماجی کارکن کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے قانون کے طالب علم محمد عمران خان نے انہیں تہنیت پیش کی اوراس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر جنتادل (یس) کے ریاستی جنرل سکریڑی (مینارٹی) جناب سعود قادری نے بتایاکہ جنتادل (یس) نئی قیادت کوسامنے لانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے جس کی ایک مثال نوازخان ہیں۔ نوازخان کی شکل میں ایک اہم قائد مسلمانان بیدر کو دیاگیاہے۔ اسی طرح جنتادل (یس) کوشش کررہی ہے کہ بیدر بلدیہ پر ہماراقبضہ ہو۔ اس تہنیت کے موقع پر نوازخان کے حامی نوجوان موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!