تلنگانہریاستوں سے

دہلی عصمت ریزی اور قتل میں ملوث تمام خاطیوں کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے

آل انڈیا دلت مسلم او بی سی ویلفیئر اسوسی ایشن کے قومی صدر محمد رفیق کااظہارافسوس

حیدرآباد:07 /ستمبر (پی آر) آل انڈیا دلت مسلم او بی سی ویلفیئر اسوسی ایشن کے قومی صدرمحمد رفیق، بانی جہانگیر پاشاہ اور نیشنل سکریٹری محمد رمضان علی نے اپنے مشترمہ بیان میں کہا کہ حکومت خواتین کے حقوق اور ان کی حفاظت کی دعوے کرتی ہے لیکن ملک کی راجدھانی میں ایک لڑکی کی عصمت ریزی اور بے دردی سے قتل کردیاجاتا ہے اور اس کے خاطیوں کے لیے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی جاتی ہے یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔ بہار کی ساکن دہلی کے سنگم وہار کی رہائشی سابعہ سیفی (فرضی نام) 21سالہ دہلی پولس میں 4 ماہ قبل ہی پولیس کانسٹبل کے عہدہ پر جوائن ہوئی تھیں۔ جس کے بعد ان کے افراد خاندان نے انہیں تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا بعدازاں مظلوم لڑکی کی نعش دستیاب ہوئی جنہیں انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ ان کے جسم پر 50سے زائد چاقو کے نشانات تھے۔ جسم پر نشانات بتارہے ہیں کہ ان کا نہایت ہی بے دردی سے قتل کردیا۔ خواتین اور خاص طور پر اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ا س جانب فوری توجہ دے۔ عصمت دری کے بعد بیہمانہ قتل کا معاملہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے ملزمان کی بروقت گرفتاری نہ ہونے اور پولیس کی تساہلی کے خلاف عوامی سطح پر شدید ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ ملک بھر میں خاطیوں کی گرفتاری کے لیے یادداشتیں دی جارہی ہے۔ کینڈل مارچ نکالاجارہا ہے لیکن ابھی کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔ مظلوم لڑکی کے قاتلوں کو چوراہے پر پھانسی دی جائے تاکہ اس ملک سے خواتین کی عصمت ریزی کے واقعات ختم ہوں۔

روز ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا پر پروگرام چلانے والے اس معاملہ میں مکمل طورپر خاموش ہیں کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے!!اس کا مطلب واضح ہے کہ معاملہ سابعہ سیفی کا ہے! کسی اور کا ہوتا تو نفرت کے یہ سوداگرمسلسل رات دن نفرت انگیز بیانات ٹی وی پر نشر کرتے۔ معصوم اور بے گناہ لڑکی جو کہ ایک پولیس کانسٹیبل بھی تھی اس کے ساتھ اس طرح کا رویہ برتا جارہا ہے تو عوام کا کیا ہوگا؟ ملک میں موجودہر خاتون کی عصمت اور عظمت کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر کوئی دشمن کسی معصوم اور بے گناہ کے ساتھ اس طرح کی گھناؤنی حرکت کرتا ہے تو حکومت کو چاہئے کہ وہ اس کا پتہ لگائے اور اسے کیفرکردار تک پہنچائے۔

حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری اس جانب توجہ دے اور خاطیوں کو سزا دیتے ہوئے انصاف کی مثال قائم کرے ساتھ ہی ساتھ عوام کے دل سے غیرمحفوظ ہونے کا خوف نکالے۔ ملک میں امن وامان کی بحالی کے لیے مرکزی حکومت فوری ا قدامات کرے۔

One thought on “دہلی عصمت ریزی اور قتل میں ملوث تمام خاطیوں کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے

  • مصباح

    افغانستان میں بھی ایک مظلوم عورت کا قتل کیا گیا جس پر ہندی میڈیا نے طوفان کھڑا کیا۔ افسوس ہے کہ دلی کا دردناک واقعہ ایسے چھپ گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!