اُردو لیکچرر ڈاکٹر انیس صدیقی ریاستی ایوارڈ سے سرفراز
بیدر: 6/ستمبر (وائی آر) اردولیکچرراورادیب ڈاکٹر انیس صدیقی نیشنل پی یوکالج گلبرگہ کو 5ستمبر ”یوم اساتذہ“ کے موقع پر بروزاتوار بنگلورومیں واقع ودھان سودھا میں ریاستی ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا۔ وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے اس موقع پرریاست کے 31اساتذہ کو ایوارڈ اور تہنیت پیش کی جن میں اردو لیکچرر ڈاکٹر انیس صدیقی بھی شامل تھے۔
ڈاکٹر انیس صدیقی کی اب تک آدھا درجن اردو کتابیں منظرعام پر آئی ہیں جن میں شب خون کے تمام شماروں کااشاریہ اور کرناٹک میں صحافت اہم کتابیں ہیں۔
انھیں ریاستی ایوارڈ ملنے پر بیدر کی اردو برادری محمد امیرالدین امیرؔ، جناب سید لطیف خلش ؔ، محترمہ رخسانہ نازنین، محترمہ نوشاد بیگم، ڈاکٹر محمد لطیف نواز، پروفیسر مسرور نظامی، محمد کمال الدین شمیمؔ اورمحترمہ سیدہ وسیم بانو نے مبارک باد پیش کی ہے۔