علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بسواکلیان میں مسلم بیت المال کے زیر اہتمام مفت ختنہ کیمپ


بسواکلیان: 6 اپریل(اے این ایس) منیجر مسلم بیت المال مستان خان بسواکلیان کی اطلاع کے مطابق مسلم بیت المال بسواکلیان کی جانب سے مفت ختنہ کیمپ بھو سگے فنکشن ہال میں رکھا گیا۔جس کا آغاز حافظ میر فرخند علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد یوسف الدین نیلنگے نے بیت المال کا تعاروف و کار کردگی کو پیش کیا اس کیمپ میں 109 بچوں کی ختنہ کی گئی جس میں ڈاکٹر ذاکی الدین ,ڈاکٹرتاج الدین نے اپنی خدمات پیش کیں معاونین میں ڈاکٹر قدیر الدین ڈاکٹر خواجہ گو برے یونس میاں کےعلا وہ دیگر عملہ نے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا۔ اس موقع پر صدر مسلم بیت المال محمد مخدوم محی الدین نیلنگے نے تمام ڈاکٹروں و عملہ کی ستائش کی اور ان کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا جنرل سکریٹری سید ارشد علی مہاگنوی نے اس کیمپ کے سارے انتظامات تمام ذمہ داروں کے ساتھ مل کر بحسن خوبی انجام دئے۔

دیگر عہدیداران نائب صدر مقیم الدین باگ، جوائنٹ سکریٹری انور الدین بھو سگے۔خازن عبد الغفار مولوی صاحب کے علاوہ حافظ اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان ، مولانا عثمان عباس ندوی ، صدر آٹو نگر خلیل احمد، اعجاز احمد لا تورے، خلیل احمد گوہرے، قیام الدین نسلئے ، اقبال صاحب گلشن ، خلیل استاد ، اختیار علی اس پروگرام میں شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!