چٹگوپہ میں 70یم یم اور ہمناآباد میں 21.7 یم یم بارش
بیدر: 6/ستمبر (وائی آر) ضلع بیدر میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ عبدالقدیرلشکری کی اطلاع کے بموجب چٹگوپہ مستقر پر70یم یم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ نرنہ میں 41.6 یم یم، بیمل کھیڑا میں 22.2یم یم، منااکھیلی میں 9.2یم یم اور چانگلیر میں 42.4یم یم جبکہ ہمناآباد تعلقہ کے تینوں مقامات پر بارش کچھ اس طرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہمناآباد مستقرپر 21.7 یم یم، ہلی کھیڑامیں 22یم یم اور دبلگنڈی میں صرف 7یم یم بارش ریکارڈ کی گئی۔ یہ رپورٹ 6/ستمبر کی ہے۔