کرناٹک میں NEP نافذ کرنے کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے: سابق سی ایم سدارامیا
بنگلور: 3/ستمبر- سابق چیف منسٹر کرناٹک و اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے جمعہ کو ہائر ایجوکیشن کے وزیر سی این اشوتھنارائن سے ریاست میں نئی قومی تعلیمی پالیسی (NEP) کو نافذ کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی۔
ایک خط میں کرناٹک کے سابق سی ایم نے نوٹ کیا “نفاذ کے اقدامات شروع کرنے کے بعد بحث طلب کرنا درست نہیں ہے۔ تعلیم اور صحت جیسے معاملات میں پالیسی تبدیلیاں معمولی نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے قبل تفصیلی بات چیت جمہوری طریقے سے شروع کی جانی چاہیے تھی جس کے وسیع اثرات ہوتے ہیں۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر این ای پی کو نافذ کرنے کا فیصلہ واپس لے اور بحث کرے۔