کرناٹک: 7 اضلاع کے طلبہ کو مِڈ ڈے میل خوراک میں انڈے شامل کرنے کا فیصلہ
بنگلورو: 3/ستمبر- کرناٹک حکومت نے غذائی قلت کو کم کرنے کے لیے 7 اضلاع کے اسکول کے طلباء کی مڈ ڈے میل ڈائیٹ میں انڈے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) کے مطابق اس فیصلے سے 14.4 لاکھ سے زائد بچے مستفید ہوں گے۔
کمشنر آف پبلک انسٹرکشن وی انبکمار کے مطابق یہ اسکیم بلاری، بیدر، کلبرگی، کوپل، رائچور، وجئے پورہ اور یادگیر اضلاع میں نافذ کی جائے گی، جہاں بچوں میں غذائیت کی کمی پائی گئی ہے۔
ایک حالیہ میٹنگ میں عہدیداروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ غذائی غذائیت کی اشیاء کو ان اضلاع میں مڈ ڈے میل میں شامل کریں جہاں غذائی قلت زیادہ ہے-ایسی فہرست حال ہی میں نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (این ایف ایچ ایس) نے شائع کی ہے۔ اس اسکیم پر جلد عمل درآمد ہونے کی توقع ہے۔