تازہ خبریںخبریںقومی

سپریم کورٹ: ایودھیا میں رام جنم بھومی بابری مسجد معاملہ کی جلد ہوگی سماعت

نئی دہلی: 9جولائی- سپریم کورٹ نے ایودھیا میں رام جنم بھومی بابری مسجد معاملہ میں جلد سماعت کے اشارے دیے ہیں ۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہاکہ وہ اس پر غور کریگی ۔اجودھیا تنازعہ میں فریق گوپال سنگھ وشارد نے عدالت عظمی میں عرضی داخل کرکے جلد سماعت کی درخواست کی ہے ۔

سپریم کورٹ نے اجودھیاتنازعہ کا حل مصالحت کے ذریعہ نکالنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کو 15اگست تک کی مہلت دی ہے ،لیکن عرضی گزار کا کہنا ہے کہ مصالحت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہورہی ہے ۔
دراصل پچھلی سماعت میں کمیٹی نے مصالحت کے لیے مزید مہلت دینے کی درخواست کی تھی ۔اس کے بعد عدالت نے 15اگست تک کی مہلت دی تھی ۔

واضح رے کہ عدالت نے سابق جج ایم ایم خلیف اللہ ،مذہبی رہنما شری شری روی شنکر اور سینئر وکیل شری رام پنچو کو مصالحت کا ر مقرر کیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!