جمعیت علماء بیدر کی جانب سے شجرکاری مہم
بیدر۔:2/ستمبر(اے این) جمعیت علماء بیدر کی جانب سے نو تعمیر شدہ مسجدِ اختر، حمیلہ پور بیدر میں مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدرکی زیر نگرانی شجرکاری مہم کاآغازکیا گیا۔ مسجد کے اطراف واکناف مختلف پھلوں کے درخت لگائے گئے۔
اس موقع پر مفتی غلام یزدانی اشاعتی نے شجرکاری کی افادیت واہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری کرنا سنت ہے، چرند، پرند، انسان جو بھی اس سے فائدہ اٹھائیں گے شجر کاری کرنے والے کیلئے صدقہ ہے۔ شجرکاری سے انسانوں کو آکسیجن ملتی ہے، فضاء کو صاف وشفاف بنانے تعفن اور آلودگی کو دور کرنے کے لئے ہر سال برسات میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری ہونی چاہئے،چینہ میں ہربچہ پیدا ہونے پر ایک درخت لگایا جاتا ہے،ہمارے ملک میں بھی ایسی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پرمولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری، حافظ محمدعمرقریشی خازن،مولانا محمد فرید حسامی معاون خازن، حافظ ادریس اشاعتی رکن، مسجد کے امام حافظ عبداللطیف صاحب،مسجد کے صدر محمدفیاض صاحب اور محمدفیروز خان صاحب بھی موجود تھے۔