چٹگوپہ میں عبدالصمد منجو والا، عبدالقدیرلشکری اور معین الدین مومن کو پیش کی گئی تہنیت
بیدر: 6/اپریل(اے ایس ایم) محمد عبدالصمد منجو والا سینئر صحافی، عبدالقدیر لشکری صحافی ساکن نرنہ، جناب معین الدین مومن سابق چیئرمین مستری کی مسلسل 5 مرتبہ جی۔پی ممبر بننے کے بعد پہلی مرتبہ چٹگوپہ میں آمدپر شاندار استقبال کیا گیا۔ جناب محمد اسلم سیٹھ سوداگر پروپرائٹر اعظم سویٹ ہاؤس و رکن عاملہ جمیعت علماء چٹگوپہ نے شال و گُلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔
اس موقع پر سید راشد پٹیل محمد معز بارود والے، عبدالحفیظ اور دیگر موجود تھے۔جناب اعظم سیٹھ، محمد شاداب متین، محمد ابوالفیض و دیگر نے محمد عبدالصمد منجو والا سینئر صحافی کی بہتر صحافتی خدمات پر شال و گُلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی اور تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔