بیدرضلع بیدر سے

بیدر: 100 منتخب طلباء کو وزڈم پی یو کالج میں مفت داخلہ، 2 کروڑ اسکالرشپ کا اعلان

بیدر۔:2/ستمبر(اے این) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج آف سائنس، بیدر (کرناٹک) کے پریس نوٹ کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی سکریٹری وزڈم انسٹی ٹیوشنس بیدر جناب محمد آصف الدین نے اعلان کیا ہے کہ ایسے 100منتخب SSLC کامیاب طلباء (لڑکے اور لڑکیاں) بلا لحاظ مذہب و ملت کو پی یو سائنس انٹیگرٹیٹ کورس معہ NEET کوچنگ(Integreted Course =1st PUC + 2nd PUC + NEET)مفت داخلہ دیا جائے گا۔ جس میں سے 50 طلباء کو دو سالہ P.U.C سائنس NEETکوچنگ کے ساتھ قیام و طعام (ہاسٹل)کی سہولت بھی مفت دی جائے گی، مزید 50 طلباء کو کالج کی مکمل دو سال کی فیس (کوچنگ و ٹیوشن فیس) اسکالر شپ کی شکل میں مفت دی جائے گی۔

اس طرح وزڈم ادارہ جات 2 کروڑ سے زائد اسکالر شپ 100 منتخب طلباء کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ جسمیں داخلے تیزی سے جاری ہیں۔ ان 100طلباء کے داخلہ کے لیے انہیں صرف ایک وزڈم اسکالر شپ ٹسٹ دینا ہوگا اور ان کا میڈیکل کے خواہش مند (Medical Aspirant) ہونا چاہئے۔ امیدوار کے حاضر ہونے پر صرف ایک گھنٹہ کا ٹسٹ لیا جائے گا اور داخلہ کا فیصلہ اسی دن لیا جائے گا۔ خصوصاً ریاست کرناٹک اور تلنگانہ کے طلباء کو ترجیح دی جائے گی، عمومی طورپر ملک کی کسی بھی ریاست سے طلباء داخلہ لے سکتے ہیں۔ NEETکوچنگ کے لیے آکاش، کوٹہ اور نارائنا میں خدمات انجام دئیے تجربہ کار سینئر لکچررس (Faculties)موجود ہیں،خواہش مند طلباء اپنے والدین / سر پرست کے ساتھ کالج آکر راست مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ کالج انتظامیہ و نیٹ لکچررس سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزڈم میں طلباء کی کم تعداد، نتائج کا زیادہ تناسب ہے 1:2 انیٹ کلاس کا ہر دوسرا طالب علم MBBS/Medical کی فری گورنمنٹ سیٹ حاصل کر چکا ہے۔ اس طرح اب تک 2015سے 25 طلباء ڈاکٹر بن کر خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ 75سے زائد طلباء اپنی میڈیکل کی تعلیم ریاست کے مختلف کالجس میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ٹول فری نمبر: 9448891008/18001239447 اور وزڈم کی ویب سائٹ www.wisdominstitutions.com پر وزٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!