جیوتی شیوراج گمے نے انتخابی مہم چلائی، رائے دہندگان سے کام کرنے کاوعدہ کیا
بیدر: یکم ستمبر (وائی آر) بیدر شہر کے وارڈ نمبر 32میں ہورہے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی امیدوار جیوتی شیوراج گمے نے اپنی انتخابی مہم آج یکم ستمبر کوختم کردیااور بتایاکہ گذشتہ دس بارہ دن سے انتخابی مہم میں کافی مصروف رہی ہوں اور کل 2ستمبر کو پورے وارڈ کے مکانات تک پھر ایک بار پہنچوں گی۔ میں نے اب تک تین تین دفعہ رائے دہندوں تک پہنچ کر اپنے لئے اور کانگریس پارٹی کے لئے ووٹ طلب کئے ہیں۔
بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے بھی دوتین مرتبہ آکر میرے حق میں مہم چلائی ہے۔ 3ستمبر کورائے دہی ہوگی۔ وارڈ کے تمام ووٹرس سے اپیل ہے کہ میرے حق میں ووٹ کرتے ہوئے مجھے جتائیں میں پہلی دفعہ انتخابات میں کھڑی ہوں۔ یہ باتیں آج ایک خصوصی ملاقات میں وارڈ نمبر32کی کانگریس امیدوار محترمہ جیوتی شیوراج گمے نے کہی۔
اوراپنے بارے میں بتایاکہ وہ 8سال سے کانگریس میں ہیں جبکہ ان کے شوہر شیوراج گمے کانگریس کے ریاستی کارگذار صدر جناب ایشور کھنڈرے کے ساتھ پارٹی میں پچیس سال سے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ووٹرس کے بارے میں بتایاکہ اس وارڈ میں جملہ 4090رائے دہندگان ہیں۔ مسلمان 1200، کرسچین 600، لنگایت 985، دلت 130، ایس ٹی 200، اور برہمن کے بھی چند مکانات ہیں۔ دیگر طبقات کے لوگ بھی شامل ہیں۔ اس وارڈ کے سابق کونسلر کانگریسی تھے، انھوں نے کافی اچھا کام کیاتھا۔ کچھ چھوٹی سڑکیں اور ڈرین کاکام نہیں ہوسکاہے۔ کچرا اٹھانے کے بھی مسائل ہیں وہ حل کرلئے جائیں گے۔
24/7پینے کاپانی دودن میں ایک دفعہ آتاہے۔میں نے ووٹرس سے وعدہ کیاہے کہ جو بھی مسئلہ ہوگا انتخاب جیتنے کے بعد حل کروں گی۔ جیوتی کے والد سابق فوجی اور رعیت سنگھ کے سابق صدر ہیں۔ اور آج بھی وہ لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔ خدمت کرنے کاجذبہ انہیں والد سے ورثہ میں ملاہے جبکہ شوہر نے ہر موقع پر انہیں آگے بڑھایا۔ ہم دونوں ففٹی ففٹی پرسنٹ کے حساب سے ایک دوسرے کاتعاون کرتے ہیں۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کی ریاستی جنرل سکریڑی ڈاکٹر افروزجہاں، شیوراج گمے اور ندیم الدین موجودتھے۔