ضلع بیدر سےہمناآباد

بیدر: BJP ضلعی دفتر کی تعمیر کیلئے سدھو پاٹل ہمناآباد نے 2لاکھ 51 ہزار روپیوں کا چیک ریاستی صدر کو پیش کیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل کا ہمناآباد میں ڈاکٹر سدھو پاٹل نے استقبال کیا

ہمناآباد: 15/جولائی (ایس آر) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر و رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل پارٹی اُمور جائزہ لینے کے لئے ایک روزہ دورہ پر بیدر تشریف لائے۔ بی جے پی کے قائد ڈاکٹر سدھو پاٹل نے ان کا ہمناآباد کے بارڈر پر خیر مقدم کیا اور ان کے ہمراہ بیدر روانہ ہوئے۔ پارٹی ذرائعوں کے بموجب اس موقع پر ڈاکٹر سدھو پاٹل نے نلین کمار کٹیل کو بیدر ضلع میں پارٹی آفس کی تعمیر کے لئے اپنی جانب سے 2لاکھ 51 ہزار روپیوں پر مشتمل چیک حوالے کیا۔ اس موقع پر بابو ٹائیگر، وشوناتھ پاٹل ماڑگوڑ، ڈی کے سدرام، سری ناتھ دیونی کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کے کارکنان موجو دتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!