بیدرضلع بیدر سے

رام بھاوجادھو NCP میں واپس لئے گئے

بیدر۔ 25اگست (وائی آر) مسٹر پرکاش مورے ریاستی جنرل سکریڑی NCPکرناٹک نے بتایاکہNCP بیدر ضلع کے سابق صدر رام بھاؤ جادھو دوبارہ این سی پی میں واپس لئے گئے ہیں۔ اور وہ انتخابات کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔ مسٹرپرکاش مورے نے ان سے دریافت کئے گئے سوال کاجواب دیاتھا۔

بسواکلیان کے ضمنی انتخابات کے موقع پر بسواکلیان کے سینئرقائد ایم جی مولے کے پارٹی کو دھوکا دیتے ہوئے بی فارم لینے کے باوجو دبھی بی جے پی کے حق میں دستبردار ہونے کاشرمناک مظاہر ہ کیاتھا۔ جس کو دیکھتے ہوئے ریاست کرناٹک کی این سی پی اکائی نے رام بھاؤ جادھو اور ایم جی مولے کو پارٹی سے نکال دئے جانے کی بات کہی تھی۔

یاد رہے یہ بھی کہاتھاکہ موقع محل دیکھ کر ایم جی مولے کے خلاف بھی مناسب کارروائی کی جائے گی۔ آج جبکہ انتخابات ختم ہوکرچار ماہ ہونے آئے ہیں، ایسے میں رام بھاوجادھو کی گھر واپسی بتاتی ہے کہ این سی پی کرناٹک اکائی میں قیادت اور فیصلہ کی کمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!