بیدرضلع بیدر سے

بیدر میں باڈی اینڈ مائنڈ جیم کا افتتاح

بیدر:25/ا گست(اے ایس ایم) بیدر شہر کے علاقہ کوچہ رواہل درگاہ پورہ میں باڈی اینڈ مائنڈ جیم کا افتتاح بدست شہر کے ممتاز پیر طریقت صوفی حکیم احمد محی الدین ربانی کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔ احمد محی الدین ربانی نے باڈی اینڈ مائنڈ جیم کے باب الداخلہ اول پر فتہ کاٹ کے جیم کا افتتاح کیا جب کے باب الداخلہ دوم شہر کے ممتا زباڈی بلڈر جناب جاوید قریشی نے فتہ کاٹ کر اس عصری ساز وسامان و ورزشی مشینوں سے بھرپور جیم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر عبدالعلی نیوز ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر، محمد عبدالقدیر سابق رکن بلدیہ، ممتاز سیاسی قائد سید وحید لکھن، ممتازماہر قانون محمد فراست علی ایڈوکیٹ، محمد رحیم خان، معزیزین شہر، صحافی اور شہر کے باڈی بلڈرز موجود تھے۔ اس موقع پر جناب جاوید قریشی نے اپنی فنکارانہ کثرتی صلاحیتوں مظاہرہ کرکے خوب داد تحسین حاصل کی۔ بعد افتتاح جناب احمد محی الدین ربانی کی قیام گاہ پر تمام مہمانوں کیلئے پُر تکلف کا عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فرزندان احمد محی الدین ربانی نے افتتاح اور ضیافت کے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!