مہاراشٹرا: SDPI کے نئے ریاستی عہدیداران منتخب
نئی دہلی: 27/اکٹوبر (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)، مہاراشٹرا کی ریاستی نمائندہ کونسل کا اجلاس 26اکتوبر 2021کو مراٹھی پترکار بھون، ممبئی میں منعقد ہوا۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے اور قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع کی موجودگی میں ریاستی ورکنگ کمیٹی کا انتخاب کرایا گیا۔ جس کے تحت نئی منتخب ریاستی کمیٹی حسب ذیل ہے۔
ریاستی صدر۔کلیم سید، ریاستی نائب صدور سدا شو ترپھاٹی، اشوک جادھو، عبدالعزیز خان، ریاستی جنرل سکریٹریان اظہر تمبولی، مزمل خان، ریاستی سکریٹریان ساجد پیٹل، تاج صدیق، مشتاق کمال الدین، ریاستی خازن یوسف پٹیل اور ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین کے طور پر محی الدین سید، محترمہ ثمینہ میمن، احمر ندیم، عبداللہ خان اور اڈوکیٹ اے جبار مومن منتخب ہوئے۔