تازہ خبریں

عمر خالد پر UAPA مقدمہ معاملہ: پولیس کے دعووٴں میں تضاد، دہلی پولیس کٹہرے میں!

نئی دہلی: 23/اگست- دہلی فساد معامے میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیے گئے جے این یو کے سابق طلبا لیڈر عمر خالد کی ضمانت عرضی پر عدالت میں پیر کے روز سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عمر خالد کے وکیل تردیپ پایس نے جو بحث کی اور ثبوت پیش کیے اس سے پولیس کے دعووٴں میں تضاد کے کئی عناصر نظر آئے۔ اب اس معاملے میں 3 ستمبر کو سماعت ہوگی۔ تردیپ پایس نے آج سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ ایک چینل کے ذریعہ عمر خالد کی تقریر کی ایڈیٹیڈ ویڈیو چلائی گئی، جسے بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے ٹوئٹ کیا تھا اور اس بنیاد پر ہی یو اے پی اے کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!