ضلع بیدر سے

بسواکلیان: کلیان پروا پروگرام میں اسلامی کتابیں بنی غیر مسلموں کی دلچسپی کا مرکز، ہندی اور کنڑا میں اسلامی کتابوں اور قرآن مجید کو خریدا

بسواکلیان: 4/نومبر (ایم این) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسواکلیان یونٹ کی جانب سے کلیان پروا پروگرام کے موقع پر دعوتی کتابوں کا اسٹال لگایا گیا۔اسٹال میں سیرت رسول ﷺ پر کنڑا زبان میں کتابوں کے علاوہ ہندی اور کنڑا تراجم کے قرآن مجید وغیرہ 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ فروخت کئے گئے۔ برادران وطن نے دلچسپی کے ساتھ کتابوں اور قرآن مجید کو خریدا۔ کلیان پروا میں ضلع اور پڑوسی ریاستوں سے کثیر تعداد میں برادران وطن نے شرکت کی،اس موقع کو غنعمت جانتے ہوئے تنظیم نے دعوتی کتابوں کا بک اسٹال لگایا تاکہ برادران وطن دنیا میں آنے کا مقصد سمجھ سکے اور اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!