ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک اردو اکادمی ادبی پروگرام کیلئے عرضیاں مطلوب

بنگلورو: 23/اگست (پی آر) رجسٹرار کرناٹک اردو اکادمی کے بموجب کرناٹک اردو اکادمی جہاں اردو زبان و ادب کی اشاعت کیلئے نت نئے پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے وہیں اردوانجمنوں و اداروں اور کالج و یونیورسٹی کے محکمہ اردو کو مالی امداددے کر اردو کاز کے لئے ان کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کی بڑھ چڑھ کر مدد بھی کرتی ہے۔ اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر سال 2021-22 کے لئے کرناٹک اردو اکادمی نے اردو انجمنوں و اداروں اور کالج و یونیورسٹی سے اردو ادبی پروگراموں کیلئے عرضیاں طلب کی ہیں۔عرضی کرناٹک اردو اکادمی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔www.karnatakaurduacademy.org  ۔ مکمل شدہ عرضی بذریعہ ڈاک یا کورئیر ذیل کے پتہ پر روانہ کریں:

The Registrar
Karnataka Urdu Academy, No. 57/17, Hajj Bhawan, Thiruminahalli,
Hedge Nagar Main Road, Bengaluru – 560064

یا بذاتِ خود اکادمی کے دفتر میں بھی آکر دے سکتے ہیں۔کرناٹک اردو اکادمی نے جہاں ’’محلہ اردو لرننگ سینٹر‘‘ ، ’’ غیر سرکاری اردو لرننگ سینٹر‘‘ ، ’’غیر سرکاری اردو لائبریریوں کی تجدیدکاری‘‘ اور ’’غیر سرکاری اداروں سے ثقافتی تقریب‘‘  اسکیم کا اعلان کیا تھا جس کے لئے آخری تاریخ متعین کی گئی تھی لیکن اب وہ حد نکال دی گئی ہے۔ دیگر تفصیلات کے لئے اکادمی کی ویب سائٹ کا مطالعہ کریں۔ اکادمی کی ویب سائٹ سے آپ کبھی بھی فارم حاصل کر کے عرضی داخل کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!