بیدرضلع بیدر سے

بگدل: حضرت سید شاہ حسینی بادشاہ بندہ نوازی ؒ کا سالانہ عرس شریف

بیدر: 23/اگست (اے ایس ایم) درگاہ حضرت سید شاہ حسینی بادشاہ بندہ نوازی ؒ بگدل شریف نبیرہ حضرت سید نا خواجہ بندہ نوازبلند پروازگیسو دراز ؒ کا سالانہ ایک روزہ 402واں صندل شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔تفصیلات کے بموجب کل 12محرم الحرام مطابق 22ا گسٹ بروز اتوار بعد نماز عشاء قیام گاہ جناب محمد عبدالحفیظ مقطعدار چشتی مرزائی بگدلی سے جلوس صندل برآمد ہوکر گشت کرتا ہوا درگاہ حضرت ممدوح پہونچا۔ جہاں عقیدت مندان و اہلیان بگدل نے جلوس صندل شریف کا استقبال کیا۔

بعد ازاں بگدل کی معروف علمی و روحانی شخصیت پیر طریقت جناب الحاج غلام محمد سلطان احمد چشتی مرزائی بگدلی حالمقیم ظہیرآباد کی نگرانی میں جناب محمد محبوب علی مغربی صدر جامع مسجد بگدل، صدر، عہدیداران، ارکان کمیٹی درگاہ اور اہلیان بگدل جن میں محمد عبدالوحید مرزائی، محمد ضیاء الدین سوداگر چشتی مرزائی، محمد عبدالحفیظ، ڈاکٹر محمد اسمعیل قادری عرف ڈاکٹر بابا، محمد محسن، محمد ظہیرالدین مقطعدار، محمد مختار،محمد مبین، محمد مشتاق احمد ثاقبی مقطعداران نے صندل مالی کی جملہ رسومات انجام دیئے۔

گلہائے عقیدت،سلام و نیاز فاتحہ و تقسیم تبرکات عمل میں آئے۔جناب غلام محمد سلطان احمد چشتی مرزائی بگدلی نے دعائے سلامتی فرمائی۔بگدل و اطراف و اکناف کے عقیدت مندان کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔ کرونا وبا کے پیش نظر عقیدت مندان حضرت ممدوح ؒنے سماجی فاصلہ بنائے رکھتے ہوئے فاتحہ و زیارت کا شرف حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!