انتقال پُرملال

ہمناآباد میں انتقال پُر ملال

ہمناآباد: 23/ اگست (ایس آر) انتہائی رنج وغم کے ساتھ یہ خبر پڑھی جا رہی ہے کے ہمناآباد کی معروف سماجی شخصیت مرزا مظہر بیگ سابق ڈی سی سی بینک مینجر المعروف مینجر صاحب ولدمرزا عبداللہ بیگ (مرحوم) ساکن محلہ بی بی گلی کا مختصر سی علالت کے بعد پیر کی رآت میں خالق حقیقی سے جاملے تدفین بروز منگل کو بعد نماز ظہر ہمناآباد کے قبرستان میں عمل میں لائی گئی نمازجنازہ کی امامت الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ نے کی اور بعد تد فین دعا مغفرت فرمائی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان پانچ دختران اور کثیر تعداد میں پوتے پوتیاں نواسے اور نواسیاں شامل ہیں۔

مرحوم انتہائی ملند سارصوم و صلٰوۃ کے پابندتھے انکساری اخلاق وعاجزی کی وجہہ سے سماج کے ہر طبقہ میں مقبول شخصیت تھے،اللہ تعالی سے دعا ہے کے وہ مرحوم کی نیکیوں اور بے لوث سماجی و فلاحی خدمات کو حضور اکرمﷺ اور اولیاء اکرام کے صدقہ طفیل میں شرف قبولیت بخش کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء کرے قارئین اکرام سے بھی گذارش کی جاتی ہے کے وہ مرحوم کی مغفرت کی دعا فرمائیں۔

مرزا مظہر بیگ کے انتقال کے بعد مدرسہ بلالؓ بی بی گلی میں مفتی سُہیل عاطف قاسمیؔ کی نگرانی میں مدرسہ کے طلبہ نے قرآن خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔ محمد افسر میاں، محمد عبدالخالد کنٹرولر،عبدالباقی قریشی، محمد مکرم جاہ،محمد ریحان، سیدکلیم اُللہ، محمد عالم خان، ڈاکٹر سدھو پاٹل، بابو ٹائیگر، بھیم راؤ پاٹل، محمد امانت خان، سید ادریس لکچرار، حافظ محمد نصیر، محمد مخدوم، محمد معراج پان شاپ، محمد مقصود، محمد محیب گلبرگہ، محمد شبیر ماما کے علاوہ ہمناآباد کی دیگر معزز شخصیات نے مرحوم کا آخری دیدار کیا اور ان کے وارثین سے ملاقات کی اور پُرسہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!