ریاستوں سےمہاراشٹرا

میراروڈ، جماعت اسلامی کی مفت ٹیلرنگ کلاسیس سے ہمیں حوصلہ ملا: مستعفید ہوئیں طالبات کے تاثرات

ممبئی: 7/جنوری (ایس ایم) جماعتِ اسلامی میراروڈ کی جانب سے بیواؤں ،یتیم بچیوں اور مالی طور پر پریشان حال خواتین کے لئے سلائی کلاسیس مفت میں چلائی جاتی ہے۔ اب تک اس کے دو بیچ مکمل ہوچکے ہیں۔ دوسرے بیچ کی تکمیل پر طالبات کو اسناد سے نوازنے کے لئے ایک جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا گیا تھا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور ترجمہ سے ہوا۔ اس کے طالبات نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھریلو حالات سے پریشان تھیں اور جماعت کی سلائی کلاس میں داخلہ لے کر انہیں بلا معاوضہ ٹیلرنگ کا ہنر سیکھنے کا موقع ملا۔ اب اُن کے اندر حوصلہ پیدا ہوا ہے اور وہ خود بھی کچھ کمانے لگی ہیں۔

مہمانِ خصوصی میونسپل کارپوریٹر محترمہ دیپیکا ارورہ نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں ہمیں حوصلہ ہار نہیں چاہیے۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ انہیں جب کوئی مدد چاہیے وہ اُن کے پاس آسکتی ہیں۔ اس موقع پر ناظمِ ضلع جماعتِ اسلامی پالگھر باقر علی صاحب اور سوشل ورکر انجم آپا نے بھی طالبات کو نصیحتیں کیں اور اظہار تشکر پر پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!