جرائم و حادثات

مرد دوست کے ساتھ ہوٹل میں گئی 36 سالہ خاتون کی لاش برآمد

مقتول کی شناخت عمرانہ کے طور پر ہوئی ہے جو کہ آگرہ کی رہائشی تھی اور فی الحال وہ کرایہ کے مکان پر راجیونگر علاقہ میں رہتی تھی۔ ہوٹل کے ریکارڈ کے مطابق ہوٹل میں اس کے ساتھ جانے والے مرد کا نام انکت ہے

گڑگاؤں: دہلی این سی آر میں شامل شہر گروگرام، ہریانہ کے ایک نجی ہوٹل میں ایک 36 سالہ خاتون کے قتل کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نوجوان نے خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا ہے۔ قتل کی واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

مقتولہ کی شناخت عمرانہ کے طور پر ہوئی ہے، جو آگرہ کی رہنے والے تھی۔ فی الحال وہ کرایہ کے مکان میں راجیو نگر علاقہ میں رہتی تھی۔ مقتولہ اپنے نوجوان دوست کے ساتھ ہوٹل کے ایک روم میں پہنچی تھی۔ ہوٹل کے ریکارڈ میں خاتون کے ساتھ آئے نوجوان کی شناخت انکت کے طور پر درج ہے۔

معاملہ پاش علاقہ اولڈ ڈی ایل ایف کے ایک ہوٹل کا ہے۔ ملزم نے ہوٹل کے کمرے اور لابی میں دھاردار ہتھیار سے خاتون پر یکے بعد دیگرے کئی وار کئے۔ تقریباً سوا 9 بجے ملزم کے حملہ کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے خاتون پہلی منزل سے گراؤنڈ فلور پر گری، جس کے بعد کنٹرول روم کو خاتون کے سیڑھیوں سے نیچے گرنے کی اطلاع دی گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضہ میں لے لی اور آگے کی جانچ شروع کر دی۔ قتل کی وجہ کا بھی تک انکشاف نہیں ہو پایا ہے۔ خاتون کے گلے پر دھاردار ہتھیار کے نشان صاف نظر آ رہے ہیں۔ ملزم نوجوان کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!