جرائم و حادثات

بیوی کو نہ بھیجنے پر سسر کا گلا کاٹ کر کیا قتل

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اسلام نگر علاقے میں بیوی کے مائیکے سے واپس نہ آنے سے ناراض ایک شخص نے اپنے سسر کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی دیہات (سدھارتھ ورما) نے ہفتہ کو بتایا کہ بھسایا گاوں باشندہ رام سنگھ (65) نے اپنی بیٹی کی شادی تقریباً 10سال قبل سنبھل کے منڈنپور باشندہ جمنا پرساد سے کی تھی۔ پانچ مہینے پہلے بیٹی ناراض ہو کر مائیکے آگئی تھی۔ والد نے اس کو اپنے بیٹے کے پاس پنجاب بھیج دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات جمنا پرساد اس کو بلانے اپنی سسرال پہنچا تو اس کی بیوی اس کو وہاں نہیں ملی، اسی بات پر اس کی اپنے سسر رام سنگھ سے کہا سنی ہوگئی اور دیر رات مشتعل داماد نے رام سنگھ کا گلاکاٹ کر قتل کر دیا۔ حادثے کے بعد پتہ چلنے پر رام سنگھ کے بیٹوں نے ملزم جمنا پرساد کو اس کے گھر سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!