اہلیانِ منااکھیلی سے ہیلتھ کارڈ بنالینے کی اپیل
بیدر: 21/اگست (وائی آر) منااکھیلی گرام پنچایت میں ہیلتھ کارڈ سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر گرام پنچایت صدر گنڈما ناٹیکار، نائب صدر سید قدیر، پی ڈی او بھاگیا جیوتی، شنکر پنڈت رکن گرام پنچایت، راجو ریگونڈ رکن گرام پنچایت، شیخ سراج رکن گرام پنچایت، محمد قدوس ناگن کھیری رکن گرام پنچایت، محمد ظہیر رکن گرام پنچایت منااکھیلی، سیدخلیل، سیدمبین، رفیق ڈاکٹراور دوسرے لوگ بھی موجود تھے.منااکھیلی کی عوام سے گرام پنچایت صدر گنڈما ناٹیکار اورسید قدیر نائب صدر گرام پنچایت منااکھیلی نے ہیلتھ کارڈ بنالینے کی اپیل کی ہے۔اس بات کی اطلاع عبدالقدیرلشکری نے د ی ہے۔