ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: سید مزّمل سر KPSC کے تحت بطور اُردو مدرس منتخب

ہمناآباد: 21/اگست (ایس آر) ہمناآباد کے معروف سماجی کارکن سید مزّمل ولد سید ادریس (ریٹائرڈ لکچرار ہمناآباد) کے پی ایس سی کے تحت مرار جی دیسائی اقامتی اسکول کے لیے بطور اُردو مدرس منتخب ہوئے ہیں۔ کے پی ایس سی کی جانب سے منتخب اساتذہ کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ان کا نام بھی شامل ہے، بطور اُردو مدرس منتخب ہونے پر ان کے دوست واحباب اور رشتہ داروں کی جانب سے مبارک بادی کا سلسلہ عام ہو چکا ہے۔ واضح ہو کہ سید مزّمل ہمناآباد کے اُردو صحافی سیدرضوان کے حقیقی چچازاد بھائی اور ڈاکٹر سید مقتدر(ایم،ڈی ریڈیو لوجسٹ) کے بڑے بھائی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!