یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں قومی طاقت اور ثقافتی وراثت کی نمائش
قومی راجدھانی کے راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں نکالی گئیں مختلف ریاستوں کی جھانکیوں میں جہاں قومی وراثت کی جھلک نظر آئی وہیں ہندوستانی کی دفاعی طاقت کی بھی نمائش کی گئی۔ قبل ازیں، صدر ہند رام ناتھ کووند نے نرنگا پرچم لہرا کر یوم جمہوریہ کی ریاوتی تقریب کا آغاز کیا۔ جبکہ صبح کے وقت وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل وار میوزیم پہنچ کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور تینوں افواج کے سربراہان بھی موجود رہے۔
یوم جمہوریہ پر عوام کو راہل گاندھی کا پیغام ’جمہوریت آپ سے ہے، جمہوریت آپ کی ہے‘
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے عوام کے نام یومِ جمہوریہ کے اپنے پیغام میں کہا، ’’بھارت کا ہر ایک شہری ملک کا تقدیر ساز ہے، چاہے وہ احتجاجی کسان مزدور ہو یا چھوٹا – درمیانہ کاروباری، نوکری تلاش کرتا نوجوان ہو یا مہنگائی سے پریشان خاتون خانہ۔ جمہویہ آپ سے ہے، جمہوریہ آپ کی ہے۔ مبارکباد۔‘‘