کابل ائیر پورٹ سے 150 لوگوں کے اغوا کی خبر کو طالبان نے جھوٹ قرار دیا
طالبان کے ترجمان احمداللہ واثق نے اس رپورٹ کی تردید کر دی ہے جس میں بتایا جا رہا تھا کہ تقریباً 150 شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے اور اس میں کچھ ہندوستانی بھی شامل ہے۔ احمداللہ نے افغان میڈیا کے ایک رکن سے اس سلسلے میں بات کی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی شہری کابل میں محفوظ ہیں اور ان کو وہاں سے نکالنے کے لیے دستاویزات تیار کیے جارہے ہیں۔