اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں سونیا گاندھی نے مودی حکومت کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی
نئی دہلی: تقریباً 19 اپوزیشن پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران کی میٹنگ کانگریس صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں جاری ہے۔ میٹنگ کے دوران سونیا گاندھی نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ مرکز کی مودی حکومت کے خلاف متحد ہوں اور عوامی مسائل کو دور کرنے کے لیے آگے بڑھیں۔ سونیا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ سبھی پارٹی کے ساتھ کچھ نہ کچھ پریشانیاں ہیں، لیکن یہ وقت ملک کے مفاد میں ایک ساتھ آگے بڑھنے کا ہے۔