جرائم و حادثاتریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹر: بلڈھانہ میں دردناک سڑک حادثہ، ٹرک پلٹنے سے 13 مزدورہلاک

مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں ’سمردھ راج مارگ‘ منصوبہ کے لیے مزدوروں کو لے جا رہی گاڑی پلٹ گئی جس میں کم از کم 13 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر سے ایک دردناک حادثہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس میں درجن بھر سے زائد افراد کی ہلاکت کی بات کہی جا رہی ہے۔ یہ دردناک حادثہ مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ’سمردھ راج مارگ‘ منصوبہ کے لیے مزدوروں کو لے جا رہی گاڑی کے پلٹ جانے سے کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک نیوز پورٹل نے بھی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حادثہ میں 13 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!