علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ڈاکٹرمشتاق احمد انعامدار کی کتاب “محمد عادل شاہ” کی رسمِ اجراء

جیورگی: 19/اگست (پی آر) مسلم مائناریٹی فورم کے زیراہتمام ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تاریخ سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کی کتاب محمد عادل شاہ کی رسمِ اجراء بدست ڈاکٹر اجئے سنگھ ایم ایل تعلقہ جیورگی ضلع کلبرگی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کتاب لکھنا اور وہ بھی تحقیقی نوعیت کی بہت ہی مشکل کام ہے مصنف نے بڑی جانفشانی سے محمد عادل شاہ کے دور کے مونومنٹس کو تحقیقی انداز میں پیش کیا ہے اور اس زمانے پانی کی فراہمی کا انتظامیہ پانی فراہمی کا جو طریقہ استعمال کیا ہے اگر اس کے مطابق اس دور میں بھی یہ طریقہ نافذ ہو جائے تو پانی کی قلت دور ہو سکتی ہے، بہرحال موصوف نے بڑی تحقیقی کتاب منظر عام پر لاکر عوام کو مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا اور مصنف کو مبارکباد پیش کی۔

اس جلسہ کے دوسرے مہمان خصوصی جناب محبوب کارڈگی ڈپٹی سیکریٹری گورنمنٹ آف کرناٹکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ محمد عادل شاہ پر جو آج کتاب منظر عام پر آئی ہے اس میں اس دور کی سماجی برابری و یکجہتی اور انتظامیہ کا بہترین نظم دیکھنے کو ملتا ہے یہ ایک تاریخ کی بہترین کاوش ہے جس کی جتنی پزیرائی کی جائے کم ہے اور انہوں نے خصوصی طور پر کہا کہ مسلم طبقہ تعلیمی میدان میں بالخصوص اعلیٰ تعلیم میں بہت پیچھے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم طبقہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے مراحل طے کریں.

امام چودھری نے کلیدی خطبہ پیش کیا اور خیر مقدمی کلمات قاسم پٹیل نے ادا کیا اور نظام کے فرائض سید باشا شیخ نے ادا کئے شکریہ کا خوش گوار فریضہ محی الدین انعامدار نے ادا کیا۔ اس موقع پر جناب اے اے ملا ایڈوکیٹ، جناب شیخ شفیع احمد، جناب محمد شان والے، جناب عبدالماجد سیٹھ گرنی، جناب عبدالوہاب چودھری، سید ضمیر احمد سنگھا پوری، عثمان جاگیردار، ابراہیم پٹیل، محسن پٹیل، جناب رزاق ایڈرامی کے علاوہ عمائدین جیورگی کثیر تعداد میں اس جلسہ میں موجود رہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!