بسواکلیان میں حضرت شاہ حسینؒ و حضرت شاہ نورؒ کا 351واں عرس کا انعقاد
بسواکلیان:19/اگست (کے ایس) سرزمین اولیاء اللہ و صوفیائے کرام کلیانی شریف المعروف بسواکلیان میں 351واں عرس حضرت شاہ حسین ؒ و حضرت شاہ نور ؒ 17,18اور 19اگست 2021مطابق 7,8اور 9محرم الحرام 1443 ھ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو صندل مالی کی رسم انجام دی گئی۔ اسی طرح چہارشنبہ کو محفل چراغاں اور جمعرات کو زیارت کے فاتحہ عمل میں آئیں گے۔ تمام مراسم عرس کی سرپرستی و نگرانی شیخ مہتاب علی شاہ قادری چشتی نظامی بندہ نوازی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت شاہ حسین ؒ و حضرت شاہ نورؒ انجام دئیے۔
عرس کے مہمانان میں پیر طریقت حضرت خواجہ ضیاء الحسن جاگیر دار شاہ منور چشتی نظامی شیر سواری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت راجہ باگ سوارؒ کلیانی،حضرت خورشید علیشاہ مرزائی اور حضرت سلطان علی شاہ مرزائی شرکت کئے اور صندل مالی کے رسومات انجام دئیے۔
ان کے علاوہ دیگر مہمانان میں امانت علی ایڈوکیٹ، سلطان صاحب، اسد اللہ مجاہد، سید اختیارعلی، خواجہ معین الدین بیدری، سید اختیار علی، محمد اختیار، راجندرناتھ گوکھلےاور مختلف سیاسی سماجی اور خانقاہی نظام سے وابستہ شخصیات اور دیگر درگاہ کے سجادہ نشین، متعقلین اور متصلین کی کثیر تعد موجود تھی۔
اس موقع پر جانشین سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ حسین ؒ و حضرت شاہ نورؒ ڈاکٹر محمد قدیر الدین قادری چشتی نظامی بندہ نوازی نے عقیدت مندان ِ اولیاء اللہ کا استقبال کیا۔